آج کل پاکستانی قوم کا عجیب و غریب ذہن بن گیا ہے اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگوں سے بھی پاکستان کی اچھائی کا کوئی پہلو شئیر کرو تو ایسی ایسی تاویلیں دیتے ہیں کہ بندہ سر پکڑ بیٹھ جاتا ہے اور سوچتا ہے کہ ہم کس قسم کی قوم بن گئے ہیں اپنے ہمسایہ ملک انڈیا کی مثال لے لیں کس طرح اپنی تمام تر نالائقی اور کوتاہیوں کے باوجود Shining India کا نعرہ دنیا کے کونے کونے پھیلا دیا میرے لندن قیام کے دوران کچھ انڈین ڈاکٹرز سے ملاقات رہی آپ سن کر حیران ہوں گے اپنے ملک کو اس طرح بڑھا چڑھا پیش کرتے کہ جیسے کوئی ترقی یافتہ ریاست ہو اپنے شہروں، ریلوے کے نظام، IT کی کامیابیوں، Bollywood کا ذکر چاہے کوئی بات ہو ان کی اپنے ملک کے ذکر پر آنکھیں بھر آتیں دوسری طرف جب اپنے لوگوں سے بات ہوتی تو بیشتر ملک سے نالاں اور تو اور سرکاری خرچے پر تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر بھی غصے میں
اب آجائیں آج کل کے پاکستان پر ہماری Economic Success Story اگر Shining India کے ابتدائ ایام سے ذیادہ نہیں تو کسی صورت کم بھی نہیں سالوں بعد اکانامی نے پرفارم کرنا شروع کیا تمام اعشاریہ مثبت سوائے چند ایک کو چھوڑ کر لیکن ہمارے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تو جیسے ماتم کا سماء ہے ہر کوئی ایسے رو رہا ہے کہ جیسے خدانخواستہ ملک default ہوگیا ہے جب ان کو convince کرنے کی کوشش کرو تو ایسی بودی اور گھسی پٹی دلیلیں کہ آپ دنگ رہ جاتے کہ یہ سارا data کس website سے حاصل کیا گیا جس کی رسائی ان مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو نہیں؟
جب ان سے کہا جائے کہ foreign reserve بارہ ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئے تو جواب آئے گا یہ کونسا معرکہ مارا یہ سب تو IMF اور سعودی ڈالر کی کرامات ہیں لیکن جب بتایا جائے کہ جب سے یہ حکومت آئی تو پیچھلی حکومت کا لیا گیا قرضہ اتارنے میں مصروف ہے اور WB/ADB نے تو ابھی ایک قسط نہیں دی یہ لوگ یہ بات تسلیم کرنے سے انکاری ہیں کہ حکومت کے Reform Program کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان آرہے، Remittances میں ریکارڈ اضافہ، GSP + کی تاریخی پیکج کی وجہ سے export میں اضافہ، ڈالر مافیہ کو بیرون ملک ڈالر hoard کرنے سے روکنا زرمبادلہ میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ ہیں سب سن کر جواب آتا ہے کہ اس سے غریب کو کیا فائدہ ہوا؟؟
جب ان سے کہو کہ fiscal deficit میں ایک unprecedented کمی آئی ہے جس کو انٹرنیشنل اداروں نے بھی سراہا ہے اور یہ پیچھلے 5-6 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے تو جواب آئے گا کہ اس سے کرپشن تو کم نہیں ہوئی؟ اس سے غریب کو کیا فائدہ ہوا؟ جب بتایا جائے خدا کے بندو fiscal deficit کسی بھی ملک کی اکانامی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے یہ اس لئے کم ہوا کیونکہ حکومت نے اپنے Non-Developmental اخراجات میں 30-40% کمی کی یہ اس لئے کم ہوا کیونکہ حکومت Tax revenue میں 16.5% اضافہ کیا اور Non Tax Revenue میں تاریخی اضافہ ہوا یہ سب حکومت کی Good Governance سے ممکن ہوا تو جواب آئے گا کہ سب ٹھیک لیکن غریب کو کیا فائدہ ہوا؟
حال ہی میں کامیاب 3/4G Auction ہوئی اس پر بھی عجیب و غریب قیاس آرائیاں اور وسوسوں کا اظہار کیا گیا یہ کام جو پیچھلی حکومت سر توڑ کوشش کے باوجود نا کرسکی صرف دس مہینے کے قلیل مدت میں کردیا گیا ایسے شفاف نظام اپنایا گیا دوستوں دشمنوں سب نے سراہا لاکھوں نئے روزگار کے مواقع، کم از کم 2018 تک ملک کی GDP کو ایک trillion کا فاہدہ ہوگا اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے Business /IT Community کو دنیا کے برابر لاکھڑا کردیا گیا لیکن وہی مرغے کی ایک ٹانگ والا حساب کہ اس سے غریب آدمی کو کیا ملے گا؟
سب سے ذیادہ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا میں اٹھایا جانے والا سوال کہ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے لیکن حال میں ریلیز کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں core inflation دو سال کی کم ترین سطح پر آگئی یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کو تمام انٹرنیشنل اور لوکل اکنامک اداروں نے تسلیم کیا نہیں کیا تو بس چند Fake Analyst/ Pundit /Anchors نے ان کی عقل و فہم کا اندازہ اس بات پر لگائیں جب یہ بات سوشل میڈیا پر کی گئی تو اکثریت کو تو core inflation کا بھی نہیں پتہ اور یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ data غریب امیر سب کے لئے ہوتا ہے حتکہ ایک صاحب نے تو یہ سوال بھی داغ دیا کہ اس غریب کو کیا فائدہ ہوگا ...:ڈ
ڈالر کا بڑا شور اٹھا ایسے ثابت کیا گیا کہ جیسے سارے مسائل کی جڑ ڈالر ہے جب اوپر گیا تو بہت شور اٹھا کہ مہنگائی کا طوفان آگیا غریب کی کمر توڑ دی یہ ڈالر مافیہ ہے حتکہ finance Minister کو 'اسحاق ڈالر' تک کا نام دے دیا گیا لیکن جیسے ہی ڈالر نے قلابازی کھائی اور ریورس گئیر لگایا تو سوال اٹھا کہ اس سے غریب کو کیا فائدہ؟ بھائی جان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہیں ہیں اور سب سے زیادی مٹی کے تیل کیں ... پاکستان کے قرضوں میں آٹھ سو ارب کے قریب کمی ہوئی... ملک میں شروع کئے گئے ہزاروں میگاواٹ پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ میں اربوں ڈالر کی بچت... امپورٹ کی گئی اشیاء کی قیمتوں میں 5-7% کمی ہوگئی لیکن ہم اگر اتنا کچھ پڑھ لیں تو آسمان نا ٹوٹ پڑے ..
لوڈشیڈنگ کا شور ایک دفع پھر عروج پر ہے اگر ایمانداری سے دیکھیں تو واضح کمی آئی ہاں ان علاقوں میں بہت زیادہ جہاں بجلی چور رہتے ہزاروں میگاواٹ کے منصوبے شروع کئے گئے بااثر بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالا گیا ریکارڈ مدت میں نندی پور، اوچ، گڈو پاور پلانٹ تکمیل کے مراحل میں الغرض کوئی اندھا بھی دیکھ سکتا ہے کہ دن رات کام کیا جارہا ہے اس جن کو بوتل میں بند کرنے کے لئے.. LNG کا منصوبہ جو ایک خواب لگتا تھا پیچھلے دور حکومت میں کرپشن کی کہانیوں کی وجہ سے بند رہا لیکن اربوں ڈالر کا یہ منصوبہ اب کابینہ ڈویژن سے منظور ہوچکا اور انشالله اگلے سال کے شروع میں پاکستان کی energy starved انڈسٹری کو گیس کی سپلائی شروع ہوجاۓ گی
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی بہترین پرفارمنگ مارکیٹ کے طور پر کیا گیا برسوں بعد نئی کمپنیاں SECP کے ساتھ رجسٹر ہورہی ہیں برسوں بعد پاکستان میں کرپشن کی داستانیں سننے کو نہیں مل رہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ نے بھی اس کو acknowledge کیا Good Governance کی کوشش کی جارہی ہے ہاں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے یہ شروعات ہے China اور India کو بھی ترقی کی راہ پر چلنے کے لئے سالوں لگے آخر ہم اتنے بے صبرے کیوں؟
خدا کے لئے اپنے ملک کی عزت کرنا سیکھیں اگر ہم نہیں کریں گے تو کوئی نہیں کرے گا اپنی سیاسی وابستگی اور اپنے چھوٹے چھوٹے وقتی مفادات سے بالاتر ہر کر ملک کا سوچیں ... آئیں سب مل کر Shining Pakistan بنائیں